پاکستانی ایتھلیٹس کو آنے سے نہیں روک سکتے، بھارتی حکومت کا اپنی بے بسی کا اعتراف

آئی سی سی پر سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والی بھارتی حکومت نے دیگر کھیلوں میں سیاست نہ کرپانے پر اپنی بے بسی کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو اپنے ملک آنے سے نہیں روک سکتے۔

بھارتی وزارت کھیل کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2030 میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو بھارت نہ آنے دیا تو انڈونیشیا کی طرح پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزارت کھیل کا مزید کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے 2036 میں اولمپک گیمز کی میزبانی کا خواب بھی بکھر جائے گا۔

Check Also

ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل، جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

جنوبی افریقا نے ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *