کراچی (پبلک پوسٹ)چڑیا گھر میں مادہ ریچھ رانو کی منتقلی سے کراچی چڑیا گھر کے ناقص انتظامات کھل کر سامنے آ گئے
عدالت حکم پر چڑیا گھر کا معائنہ کرنے والے مبصرین کی عبوری رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنالی گئی
مبصرین میں درخواست گزار جیوڈ ایلن پریرا، جبران ناصر اور ظفیر احمد شیخ شامل تھے
عدالتی احکامات پر بطور مبصرین کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی جسمانی و ذہنی صحت کا معائنہ کیا، رپورٹ
چڑیا گھر میں جانوروں کے خون کے نمونے حاصل کرنے کے لئے خصوصی پنجرے موجود نہیں، رپورٹطویل عرصے سے دودھ ڈبل روٹی دیئے جانے سے رانو کو غذائی قلت کا سامنا تھا، رپورٹ
رانو کو مسلسل خوراک کی کمی کا سامنا رہا ہے، معائنے کے دوران کے ایم سی کی جانب سے رانو کی خوراک عارضی طور پر بڑھائی گئی،
خوراک میں اچانک اضافے سے رانو کو ہاضمے کے مسائل سامنے آئے، معائنے کے موقع پر چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور مرمت کے کام کئے گئے،
عدالت کے نوٹس میں معاملہ آنے کے بعد رانو کا تالاب صاف کیا گیاتالاب کی تہہ میں فضلے اور گندگی کے آمیزے کی سیاہی اور گاڑھے سیال کی موجودگی سے اندازہ ہوتا ہے کہ صفائی کم سے کم دو سال بعد ہوئی ہے،
چڑیا گھر میں رانو سمیت دیگر جانوروں کا کوئی میڈیکل ریکارڈ موجود نہیں، رپورٹچڑیا گھر کے انفراسٹرکچر، ویٹرنری ڈاکٹر، ریکارڈ مرتب کرنے اور جانوروں کی فلاح کے اقدامات میں کمی ہے، رپورٹچڑیا گھر میں کسی جانور کو صاف پانی دستیاب نہیں، رپورٹمبصرین کے معائنے کے مدنظر عارضی طور پر انتظامات کئے گئے، رپورٹسفید شیرنی شدید جلدی امراض میں مبتلا ہے، رپورٹ میں انکشاف سفید شیرنی کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنا ضروری ہے، رپورٹچڑیا گھر میں چمپینزیوں کی ہلاکت کے بعد واحد چمپینزی تنہائی کا شکار ہے، رپورٹچمپینزی کو اسٹیل اور کنکریٹ کے پنجرے میں قید رکھا گیا ہے، رپورٹچمپینزی کو بھی فوری طور پر اسلام آباد کے قدرے ماحول میں منتقل کیا جائے، رپورٹایکوریم میں کچھووں کی ضروریات کے بجائے عمومی ماحول دیا گیا ہے، رپورٹایکوریم میں بہت سی مچھلیاں تہہ میں بے حس و حرکت پائی گئیں، رپورٹچڑیا گھر کے ایکوریم کو نجی کانٹریکٹر کو دیا ہوا ہے، رپورٹمچھلیوں کی دیکھ بھال کے لئے تعینات فرد پیشے کے لحاظ سے پلمبر ہے، رپورٹدیکھ بھال کے ذمہ دار فرد کو مچھلیوں کی دیکھ بھال سے متعلق کوئی معلومات نہیں، رپورٹپنجرے میں قید جانور آرام گاہ والے حصے میں جانے کے لئے آہنی دروازے پر سر مارتے یا چبانے کی کوشش کرتے ہیں، رپورٹویٹرنری کلینک میں ایکسرے مشین خراب، سرجیکل ٹیبل اور لائٹس زنگ آلود ہیں، رپورٹآپریشن تھیٹر میں کچرہ و دیگر سامان رکھا گیا ہے، رپورٹویٹرنری کلینک میں فریزر میں جانوروں کے کھالیں محفوظ کی گئیں ہیں، رپورٹچڑیا گھر میں مرنے والے جانوروں کو حنوط کرکے محفوظ بنایا جاتا ہے، رپورٹچڑیا گھر میں بہت سے جانور غائب ہیں، رپورٹانتظامیہ کے مطابق جانوروں طبعی عمر پورے کرکے انتقال کرگئے ہیں، رپورٹچڑیا گھر میں تین دہائیوں سے تعینات کے واحد ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس جنگلی حیات کی دیکھ بھال یا علاج سے متعلق کوئی تعلیمی قابلیت نہیں، رپورٹچڑیا گھر میں ویٹرنری ڈاکٹر کے ماتحت انتظامات انتہائی خراب ہیں، رپورٹکراچی چڑیا گھر کو بتدریج ختم کرکے اسے بوٹینیکل گارڈن اور ہیریٹیج پارک میں تبدیل کیا جائے، رپورٹایک خود مختار گورننگ باڈی قائم کی جائے جس میں سول سوسائٹی، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے نمائندے شامل ہوں، رپورٹکے ایم سی کے زیر انتظام چڑیا گھروں کا ازسرنو معائنہ اور ایک آزاد آڈٹ فرم کو مالی شفافیت کی جانچ کا اختیار دیا جائے، رپورٹصوبائی سطح پر سخت قانون سازی کی جائے تاکہ آئندہ جنگلی حیات کے ساتھ اس قسم کا سلوک نہ ہو، رپورٹ
THE PUBLIC POST