بیماری کے بہانے دفتر سے چھٹی کرنے والے ملازم کو بھاگتا دوڑتا دیکھ کر کمپنی نے نوکری سے نکال دیا

بیجنگ: چین میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو بیماری کی چھٹی لینے کے بعد بھاگتے دوڑتے دیکھنے پر کمپنی نے نوکری سے فارغ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2019 میں مشرقی چین کے صوبے جیانگسو میں پیش آیا۔ ایک ملازم نے کمر درد کے باعث بیماری کی چھٹی (sick leave) کی درخواست دی تھی اور اسپتال کے بلز بھی جمع کرائے تھے، جس پر کمپنی نے اس کی رخصت منظور کرلی۔

تاہم، ایک ماہ بعد جب وہ واپس آیا تو اس نے دوبارہ پاؤں کے درد کی شکایت کرتے ہوئے مزید چھٹی مانگ لی۔ کمپنی نے جب اس سے میڈیکل دستاویزات لانے کو کہا تو کچھ دن بعد اچانک اسے غیر حاضری کی بنیاد پر نوکری سے برطرف کردیا۔

معاملہ عدالت میں پہنچا تو کمپنی نے سیکیورٹی فوٹیج پیش کی جس میں وہی ملازم کمپنی کی عمارت کی طرف بھاگتا ہوا دکھائی دیا — اسی دن جب اس نے پاؤں میں درد کی بنیاد پر چھٹی مانگی تھی۔

عدالت میں چیٹ ریکارڈز بھی پیش کیے گئے جن کے مطابق ملازم نے اس دن 16 ہزار سے زائد قدم چلنے کا اعتراف کیا تھا۔

دوسری جانب ملازم نے مؤقف اپنایا کہ کمپنی کے شواہد غلط ہیں، اس نے اسپتال کے میڈیکل اسکینز اور ریکارڈز جمع کروائے تھے۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ کمپنی نے غیر قانونی طور پر برطرفی کی، اس لیے اسے ملازم کو دو ٹرائلز کے معاوضے کے برابر ادائیگی کرنا ہوگی۔

Check Also

’وزن کم کریں ورنہ!‘‘ برطانوی کمپنی نے موٹے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی

لندن(پبلک پوسٹ)بحیرہ شمال میں تیل کے کنوؤں پر کام کرنے والے آف شور مزدوروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *