سرکاری اسکیم کے تحت حج  کے خواہشمندوں کیلیے اہم اعلان؛ کل آخری دن

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔

Check Also

حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کیلیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام

سعودی عرب میں حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *