برطانیہ: گزشتہ سال ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف

برطانیہ میں گزشتہ سال ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روزانہ چوری ہونے والی گاڑیوں کی اوسط 320 بنتی ہیں۔

گاڑیاں چوری ہونے کا بڑا سبب چابی کے بغیر چلنے والی ماڈرن ٹیکنالوجی کو قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چور الیکٹرانک ڈیوائسز کی مدد سے چابی کا سگنل پک کر کے چند منٹوں میں نئی کار چرا لیتے ہیں۔

نئے قانون کے بعد ایسے آلات رکھنا یا شیئر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے جس پر 5 برس قید کی سزا ہو گی۔

Check Also

پاکستانی آرمی چیف کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مشترکہ امور پر توجہ مرکوز رکھے گا، ایران

تہران: ایران نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو موجودہ دور کے بہترین مراحل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *