کراچی میں ہیوی وہیکلز پر ٹریکر نصب،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوڈ رائیڈرز کو وارننگ

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں ٹریفک نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق شہر کے 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید 13 ہزار گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کا عمل جاری ہے۔

ٹریکرز کا مکمل کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہے اور رفتار کی مانیٹرنگ بھی اسی نظام کے ذریعے کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ہیوی وہیکل مقررہ حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گا تو اس کے خلاف فوری چالان جاری کیا جائے گا،

جس کا مقصد سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ آن لائن فوڈ رائیڈرز کو بھی طلب کر کے ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی فوڈ رائیڈرز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں،

اس لیے انہیں وارننگ دینے کے ساتھ قانون کی پاسداری کی اہمیت بھی سمجھائی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جن پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔

Check Also

کراچی: جیکسن میں ٹریلر نےموٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،ایک جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )شہر کے علاقے جیکسن میں ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *