یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو آج کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا ہے۔
عدالت کی جانب سے ان کی روبکار جاری ہونے کے بعد رہائی ممکن ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پیر کو جوئے کی ایپس کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔
سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ دینا غیر معمولی ہوگا۔
گزشتہ روز بروقت روبکار جاری نہ ہونے کی وجہ سے رہائی ممکن نہیں ہوئی تھی، تاہم آج جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے حکم دیا کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں فوراً رہا کیا جائے۔
THE PUBLIC POST