اسلام آباد: ہائی کورٹ جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں جاں بحق،ملزم چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر گرفتار

اسلام آباد ( پبلک پوسٹ)
اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر گذشتہ رات تقریباً ایک بجے دو نوجوان لڑکیوں کی موت ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں واقع ہوئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج محمد آصف کے مبینہ طور پر 16 سالہ بیٹے نے سنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے لینڈ کروزر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے سکوٹی پر سوار لڑکیوں کو ٹکر مار دی۔
استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ حادثے کے وقت ملزم سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا۔

ملزم، ابو ذر نے گرفتاری سے قبل اپنا موبائل فون پھینک دیا۔عدالت میں پیش کیے جانے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

استغاثہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی لڑکیوں میں سے ایک پی این سی اے میں کورس کر رہی تھی جبکہ دوسری وہاں ملازم تھی، اور دونوں رات کی ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جا رہی تھیں۔

ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شناختی کارڈ بن ہوا ہے، تاہم حادثے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *