کارکنوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نومبر کے دوران 9.4 فیصد اضافہ

نومبر 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر رقوم کی آمد ہوئی جو نمو کے لحاظ سے سال بسال بنیادوں پر 9.4 فیصد اضافہ ہے۔

مجموعی طور پر جولائی تا نومبر مالی سال 26ء کے دوران موصول شدہ کارکنوں کی ترسیلات زر 9.3 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 16.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ گذشتہ برس کی اسی مدت 14.8 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

نومبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (753.0 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (675.0 ملین ڈالر)، برطانیہ (481.1 ملین ڈالر) اور امریکہ (277.1 ملین ڈالر ) سے موصول ہوا۔

Check Also

پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی ) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *