کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے سائٹ بی ایریا میں شیرشاہ پل پر ایک اور ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت شاہد اور نسرین کے نام سے کی گئی ہے
، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ذمہ داروں کا پتہ چلایا جا سکے۔
THE PUBLIC POST