قائداعظم کا یومِ پیدائش:مزارِ قائد پر پروقار تقریب،ملک بھر میں عام تعطیل

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے مزارِ قائد پر سلامی دی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چوہدری (ہلالِ امتیاز) تھے۔

اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار کے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالی اور تقریب میں شریک دیگر معزز شخصیات نے بھی قائداعظم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بابائے قوم کے یومِ ولادت کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں تعلیمی، سرکاری اور سول ادارے شامل ہیں۔ عوام بھی اپنے اپنے علاقوں میں قائداعظم کی یاد میں تقریبات اور پُروقار تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں۔

Check Also

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کے فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *