راولپنڈی: 11 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی،خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

راولپنڈی میں 11 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے بعد خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ کہوٹہ کے علاقہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔

معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے مطابق متاثرہ بچی زیر حراست خاتون کے گھر رہتی تھی، متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، سینئر افسران مقدمہ کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق زیر حراست افراد کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا،خواتین بچوں پر تشدد زیادتی یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔

Check Also

فریش ملک ایسوسی ایشن نےدودھ اور دہی کی قیمتیں بڑھا دیں

راولپنڈی فریش ملک ایسوسی ایشن نے تازہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *