آر ٹی او ون کراچی میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف شکنجہ تیار

کراچی : رپورٹ عمران خان :یڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل ٹیکس آفس ون (آر ٹی او-I) کراچی میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں غیر حاضر ملازمین کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں تاکہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کے ساتھ آئی جے پی (IJP) الاؤنس کی ادائیگی بھی بند کی جاسکے۔

دستیاب معلومات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ایسے ملازمین کو کارروائی کے لیے منتخب کیا جائے گا جو گزشتہ تین ماہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔ متعلقہ ملازمین کی حاضری کا ریکارڈ مرتب کرکے ان کی غیر حاضری کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اس اقدام کا مقصد دفتری حاضری یقینی بنانا اور سرکاری فرائض سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کرنا ہے۔

Check Also

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *