سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر جاری، چینی میڈیا کی سخت تنقید

بیجنگ: چین نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد فلم پر تنقید کرتے ہوئے حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

سلمان خان کی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر 27 دسمبر کو جاری کیا گیا۔

فلم میں سلمان خان کو بھارتی فوجی افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں پر مبنی ہے۔

ان جھڑپوں کے بعد بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے قریب فوجی تعیناتی، سرحدی نگرانی اور دیگر دفاعی اقدامات کیے گئے۔

فلم کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا، جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔

تاہم چین کے سرکاری میڈیا ادارے گلوبل ٹائمز نے سلمان خان کی فلم پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ فلم حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق، چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی فلم یا ڈراما کتنا ہی مبالغہ آمیز کیوں نہ ہو، اس سے کسی ملک کی سرزمین پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ یہ فلم 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Check Also

ٹرمپ سے اختلافات ختم؟ایلون مسک کا بڑا اقدام سامنے آگیا

امریکا کے ارب پتی بزنس مین اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے 2026ء …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *