او جی ڈی سی کا تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان

او جی ڈی سی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے بڑی تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔

ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ براگزئی ایکس-1کنویں سے یومیہ4,100 بیرل تیل اور10.5 ملین معکب فٹ یومیہ گیس کی کامیاب پیداوارحاصل ہوئی، براگزئی ایکس-1کنویں 5,170 میٹرگہرائی تک ڈرل کیا گیا۔

بیان کے مطابق ڈٹہ فارمیشن میں ہائیڈروکاربن سے بھرپور 187 میٹر زون کی کامیاب نشاندہی ہوئی، نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصدجبکہ پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصدکے حصے دار ہیں۔

ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ نئی دریافت سے ملکی اور او جی ڈی سی کے توانائی ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا، مقامی وسائل کے فروغ سے ملک میں توانائی کی طلب و رسد میں بہتری آئے گی۔

Check Also

سندھ حکومت کرپٹ ہے اور مسائل بھی حل نہیں کرسکتی، منعم ظفر

کراچی: امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے معاملات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *