ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات

ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار لاڑک ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شرجیل کھرل کی بطور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ تعیناتی کی گئی ہے جبکہ اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج سونپا گیا۔

پرویز چانڈیو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، فیصل عبداللّٰہ چاچڑ ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کردیے گئے۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

Check Also

پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین پیمرا کیلئےعنبرین جان کے نام کی تجویز

چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی تعیناتی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *