وفاقی آئینی عدالت نے 79 کروڑ روپے کی دوبارہ سرمایہ کاری کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں موجود 79 کروڑ 42 لاکھ روپے کی رقم کو دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے لگانے کا حکم جاری کر دیا۔

آئینی عدالت نے ہدایت کی کہ رقم نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے ٹریژری بِلز میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جائے، جبکہ عدالت نے سپریم کورٹ سے مذکورہ رقم طلب کرنے اور رجسٹرار کو فوری ضروری اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

نیشنل بینک حکام کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے حکم کے بغیر رقم کی دوبارہ سرمایہ کاری ممکن نہ تھی، جبکہ رقم کی آخری سرمایہ کاری 4 ستمبر 2025 کو ٹریژری بِلز میں کی گئی تھی جو 27 نومبر 2025 کو میچیور ہو چکی تھی۔

حکم ایس بی کمپلیکس اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت فروری 2026 کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Check Also

جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ،حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار،تحقیقات میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل تفتیش

کراچی (پبلک پوسٹ)جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *