آپریشن سندور کی کالک بھارت کے چہرے سے نہیں اتری،ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہندوستان کے نام نہاد آپریشن سندور کی کالک ابھی تک اس کے منہ سے نہیں جا رہی۔

جی ایچ کیو میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس مئی میں معرکۂ حق اور اکتوبر میں افغان سرحد پر جھڑپیں ہوئیں، جن میں دنیا نے دیکھا کہ معرکۂ حق میں ہندوستان کو واضح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد بھارت نے خطے میں دہشت گردی کو ہوا دی۔ اکتوبر 2025 میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران گھنٹوں میں درجنوں افغان پوسٹیں ختم کر دی گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے نام نہاد آپریشن سندور کے دوران بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا، جو قابلِ مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو یہ حق کسی نے نہیں دیا کہ وہ پاکستان کے کسی شہری یا انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *