ممالک کے درمیان پراکسی وار کاخاتمہ چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ممالک کے درمیان پراکسی وار کا خاتمہ چاہتا ہوں۔

خیلج تعاون کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک نئی شروعات کے لیے شام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں، شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احمد الشرع سے ملاقات کر کے شام سے تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کیا ہے۔

ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، ایران سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کی گرفت سے آزاد مستقبل کا موقع ہے، یرغمالیوں کی رہائی غزہ میں امن کی بنیادی شرط ہے، مستقبل میں مزید ملکوں کو ابراہیمی معاہدے میں شامل کریں گے۔

Check Also

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا

حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *