امن کمیٹی کا مقصد امن کےپیغام کو پھیلانا ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد امن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے، دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے، پیغام امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

Check Also

کراچی؛ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں فیروزآباد، سپرمارکیٹ، شریف آباد اور مبینہ ٹاؤن میں پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *