وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا اسٹیل مل کی بحالی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت و پیداوار ہارون اختر نے اسٹیل مل کی بحالی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ہارون اختر نے کہا کہ ہم اسٹیل ملز کو بحال کر رہے ہیں، اسٹیل ملز میں صرف روس نہیں 4 مختلف پارٹیز دلچسپی رکھتی ہیں، جلد نیو انرجی وہیکل پالیسی لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین اور سولر پالیسی بھی لا رہےہیں، پیداواری شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہےہیں، اس کے علاوہ ہوم اپلائنسز پاکستان میں بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

Check Also

تیسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا شاندار آغاز

لاہور: لاہور کے جناح سپورٹس کمپلیکس میں تیسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *