انڈر 19 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نےسری لنکا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا، میچ میں سری لنکن ٹیم 58 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، ول بائروم نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے ہدف 12اوورز میں پورا کر لیا، مقابلے جیو سوپر پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

ونڈ ہیوک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی مگر اُن کے بیٹرز آسٹریلوی بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکے۔

چمیکا 14ا ور کویجا 10 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے 2 بیٹرز تھے، ول بائروم نے 14 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، دو، دو کھلاڑیوں کو کیسے برٹن اور چارلس لیچمنڈ نے آؤٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 12 اوور میں حاصل کر لیا، اسٹیون ہوگن نے 28 رنز بنائے۔

یہ میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

Check Also

جاوید میاں داد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *