شہریوں کے لیے خوشخبری،یو ایس بی، فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ کے حوالے سے ایف بی آر کا بڑا قدم

اسلام آباد : امپورٹڈ استعمال شدہ موبائل پر ٹیکس کم ہونے کے بعد ایف بی آر نے ایک اور قدم اٹھا لیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یو ایس بی کے لیے بھی ٹیکس کی ویلیو کا ڈالر ریٹ کم کر دیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے یو ایس بی، فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ کے لیے نئی پرائس ویلیوایشن کر دی ہے، چین سے درآمدی 16 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 0.78 ڈالر کے حساب سے عائد ہوگی، جب کہ چین کے علاوہ دیگر کسی ملک سے درآمدی 16 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 1 ڈالر کے حساب سے عائد ہوگی۔

چینی امپورٹڈ 32 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 0.87 ڈالر، چین کے علاوہ دیگر ممالک سے 32 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 1.13 ڈالر کے حساب سے عائد ہوگی، چین سے امپورٹڈ 64 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 1.17 ڈالر، دیگر ممالک کی 64 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 1.52 ڈالر عائد کی جائے گی۔

چین سے امپورٹڈ 128 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 2.60 ڈالر، دیگر ممالک سے امپورٹڈ 128 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 3.38 ڈالر عائد ہو سکے گی، دیگر ممالک سے امپورٹڈ 256 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 3.88 ڈالر عائد ہوگی۔

چین سے امپورٹڈ 512 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 3.99 ڈالر، دیگر ممالک کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 5.18 ڈالر عائد ہوگی، چین سے امپورٹڈ ون ٹیرا بائٹ یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 7.64 ڈالر، دیگر ممالک کی ون ٹیرا بائٹ یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 9.93 ڈالر ہوگی۔

چین سے امپورٹڈ 2 ٹی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 14.76 ڈالر، دیگر ممالک کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 19.18 ڈالر عائد ہوگی۔ نئی یو ایس بی، فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ کے لیے کسٹمز ڈیوٹی عائد کرنے کے لیے ایف بی آر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *