کلاکوٹ سے رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار،غیر قانونی اسلحہ برآمد

کراچی:کلاکوٹ سے رحمان ڈکیت کے بیٹے کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت جبران ولد عبد الرحمٰن عرف رحمان ڈکیت کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عادی پیشہ ور ہے، اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Check Also

کراچی میں ڈاکو راج،چند گھنٹوں میں 1 کروڑ روپے چھن گئے

کراچی میں جرائم کی لہر برقرار، مختلف علاقوں میں ڈکیتی و فائرنگ کے واقعات کراچی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *