سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کیخلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے: فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کے خلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قذافی خاندان امریکا اور عالمی جابروں کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے، قذافی خاندان کو عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کے جرم میں شہید کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ امریکا میں کینڈی، بھارت میں نہرو اورپاکستان میں بھٹو خاندان کو ختم کیا گیا۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھاکہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت سے استعمار کے خلاف جدوجہد کو جلا ملے گی، قذافی خاندان اور لیبیا کے عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا تھا۔ سیف الاسلام قذافی کا قتل 4 افراد نے کیا، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔ 2021 میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔

Check Also

محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *