آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آئی سی سی نے ستمبر کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اعلان کردہ ناموں پاکستان کی سدرہ امین، بھارت کی سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقا کی تزمین برٹس شامل ہیں۔

مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ سدرہ امین اور تزمین برٹس نے پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے دو بھارتی کھلاڑیوں سمیت ایک زمبابوین کھلاڑی کو نامزد کیا گیا ہے۔

بھارت کے ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر جبکہ زمبابوے کے برائن بینیٹ کو گزشتہ نو ٹی ٹوئنٹی میچز میں 55.22 کی اوسط سے 497 رنز بنانے پر نامزد کیا گیا۔

Check Also

ایشیا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کیلیے پاکستان کے بوائز و گرلز اسکواڈز کا اعلان

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایشیاء انڈر12 ٹیم مقابلوں کے ساتھ ایشیاء ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *