کراچی میں عید کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد میں عید الفظر کے دوران موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے دوران شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، عید پر سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال ہوں گی۔

بلوچستان کی گرم ریگستانی شمال مغربی ہواؤں کے سبب پارہ 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔شہر میں صبح کے وقت نمی 70 فیصد تک جبکہ شام کے وقت 30 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Check Also

کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہاکیا جائے، اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی- ایم) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *