ماہرہ خان کا فلموں سےوقفہ لینے کا اعلان، وجہ کیا ہے؟

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت فلموں سے عارضی وقفہ لے رہی ہوں۔

یہ بات اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہی ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق کہا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس وقت فلمیں نہیں کر وں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں تھوڑا وقفہ لے رہی ہوں کیونکہ ایک سیریل کر رہی ہوں اور ایک ساتھ دو کام کرنا ممکن نہیں، جب تک کوئی زبردست پروجیکٹ نہیں آتا۔

انہوں نے جملہ ادھورا چھوڑ کر اشارہ دیا کہ آئندہ انتہائی سوچ سمجھ کر اور منتخب پروجیکٹس میں کام کروں گی۔

Check Also

شوٹنگ کے دوران موت کا سامنا،لارا دتہ نے خوفناک واقعہ سنا دیا

بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں پیش آنے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *