ڈی آئی خان؛ دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت پانچ اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل ہو گئے۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Check Also

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے شہری غیر مطمئن،بائیک رائیڈرز تاحال رعایت کے منتظر

اسلام آباد:پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ شب 80 روپے کی کمی سے شہری غیر مطمئن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *