پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے جیل میں عمران خان کا مکمل اور تفصیلی طبی معائنہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، طبی ٹیم نے جاری علاج پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ماہرین امراضِ چشم نے اپوزیشن کے رہنماؤں اور عمران خان کے ذاتی معالجین کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تفصیلی بریفنگ بھی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا، انتظار کے باجود بانی کے اہلخانہ نہ آئے۔ میڈیکل ٹیم کی جانب سے رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو آج ہی حکومت کے بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہونے لگی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ2ماہر ڈاکٹروں پرمشتمل پینل نے کیا، الشفا ائی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر محمدعارف نے آنکھ کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کے 2 رکنی پینل نے اتوار کو اڈیالہ میں دوگھنٹے گزارے۔ تفصیلی چیک اپ اورضروری ٹیسٹ کئے۔
ذرائع کے مطابق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سے متعلق اپوزیشن قیادت کو آگاہ کردیاگیا، اپوزیشن کے2رہنماوں کوبانی کی آنکھ کےعلاج میں بہتری سے متعلق بتایا گیا،پمز کے ڈاکٹرعارف نے 24اور25جنوری کی رات بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پروسیجر کیا، انجیکشن کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی انکھ تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو وقت پر دوسرا انجیکشن لگائے جانے کا امکان ہے، میڈیکل رپورٹ میں معائنےکی مکمل تفصیلات شامل کی جائیں گی، ماہرڈاکٹر اسپتال منتقل کرنے یانہ کرنے سے متعلق رائے دیںگے۔
THE PUBLIC POST