کراچی؛ عدالت کا موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکیج نہ کرنے پر کمپنی سے جواب طلب

کراچی:کنزیومر کورٹ شر قی نے موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکج نہ کرنے پر شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔

کراچی کے شہری نے نجی موبائل سم کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا اور مذکورہ کمپنی پر 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

درخواست گزار نے 6 مہینے تک پیکج کی سہولت دینے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کی ایپ سے ویکلی پیکج کروایا، 823 روپے کاٹ لیے لیکن پیکج نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ریجنل آفس نے بھی مسئلے کو حل نہیں کیا، لیگل نوٹس بھیجنے پر بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا، پیکج نہ ہونے سے رابطہ نہیں ہوا اور درخواست گزار کے ہاتھ سے کلائنٹ اور فیس نکل گئی۔

درخواست گزار نے استدعا کیا کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سیکیورٹی پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے، کمپنی نے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔

کنزیومر کورٹ شر قی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔

Check Also

ملیر میں نجی انٹر نیٹ آفس کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی:ملیر فلک ناز ٹاور میں قائم نجی انٹر نیٹ آفس میں جنریٹر کا دھواں بھرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *