صدرِ اور وزیرِاعظم کا کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر اظہار افسوس

صدرِ آصف زرداری اور وزیرِاعظم شہباز نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں عمارت گرنے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے متوفیوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آصف علی زردارینے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور ان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

صدرِ ممکت نے ریسکیو آپریشن کی فوری اور مؤثر انجام دہی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبائی حکومت واقعے کی انکوائری کرکے ایسے واقعات کے سدباب کی کوشش کرے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم نے کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور ہر ممکن طبی امداد فراہمی کی ہدایت کی۔

Check Also

عماد بٹ پر پابندی کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ پر غور

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی کے بعد کھلاڑیوں نے بائیکاٹ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *