گرفتاری سے بچنے کیلئے نیتن یاہو طویل فضائی سفر کرنے پر مجبور

عالمی عدالتِ انصاف کو جنگی جرائم میں مطلوب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل فضائی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو امریکا کے شہر نیویارک پہنچنے کےلیے طویل فضائی راستہ اختیار کرنا پڑا۔

اسرائیلی وزیراعظم پر غزہ میں قحط کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے اور دیگر جنگی جرائم کے الزام میں عالم عدالت انصاف کو مطلوب ہیں۔

جنرل اسمبلی اجلاس: اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، کئی ممالک کے وفود اٹھ کر چلے گئے

اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے نے فرانس، اسپین، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ کی فضائی حدود سے گزرنا تھا، تاہم ان کے طیارے کے لیے بحیرہ روم سے آبنائے جبرالٹر کا فضائی راستہ اختیار کیا گیا۔

Check Also

ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا؛ اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *