سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پارلیمنٹ نے احتجاج کیا ہے۔
پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ نے بانی عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلِخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔

احتجاج کے شرکاء نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ کے احاطے میں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے موٹروے پر 4 روز دھرنا دیا تھا تاہم بعد میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے رمضان کے بعد عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا اوراحتجاج ختم کیا گیا۔

Check Also

ایران کیخلاف آئندہ کئی ہفتوں تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے عندیہ دیا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی فوجی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *