کراچی میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش؛ ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔کراچی میں ایک جانب ڈمپرز اور ٹرک کی زدمیں آکر شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری جانب پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ٹریفک حادثات اور ڈکیتی کی وارادتوں کے دوران شہریوں کی جان چلے جانا شہر قائد کے باسیوں کے لیے معمول بن چکا ہے۔ یہاں تک کہ اب سرعام راہ چلتی خواتین سے پرس، زیورات یا موبائل چھیننے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔تازہ واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں ماڈل کالونی شیٹ نمبر 2 میں پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار نے راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی، تاہم ملزم واردات میں ناکام رہا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہ گیر خاتون کو ایک موٹر سائیکل سوار ملزم لوٹنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم خاتون نے اپنے حواس سنبھالتے ہوئے بھاگ کر خود کو ملزم کے ارادوں سے بچا لیا۔پینٹ شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار شخص کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ چالاک ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے۔

Check Also

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *