کراچی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکا، گھر تباہ ہوگیا، 4زخمی

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مبینہ طور پر سلینڈر دھماکا ہوا جس میں بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث رہائشی عمارت متاثر ہوئی۔

حادثے کے ریسیکیو رضاکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت کے نیچے پکوان سینٹر بنا ہوا تھا، اوپر رہائش تھی۔

اس کے بعد پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ سیلنڈر کا ہے یا گیس لیکج کا، تفتیش کی جارہی ہے۔

Check Also

کراچی میں آوارہ کتوں کا راج،ریبیز میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا

کراچی: ریبیز کے باعث ایک اور شخص جاں بحق، رواں سال شہر میں اموات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *