حماس 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کو تیار، معاہدہ طے

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، حماس جمعرات کو ریڈ کراس کے ذریعے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو سونپے گا، جبکہ ہفتے کے دن مزید تین یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔یہ پہلا موقع ہے جب جنگ بندی کے بعد حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر رہا ہے۔ ان میں وہ یرغمالی شامل ہیں جو جنگ کے دوران بیماریوں یا اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 27 فروری کو مزید چار یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ بدلے میں اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کی گئی تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔
یہ تبادلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے ایک وسیع معاہدے کا حصہ ہے، جس پر مزید بات چیت متوقع ہے۔

Check Also

ردی سمجھ کر بیچا گیا سونا کباڑ فروش نے شہری کو چار ماہ بعد واپس لوٹا دیا

آج کے دور میں جب سونے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، مفت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *