عیدالفطر سے قبل نئے نوٹ حاصل کرنے کے لئے آسان طریقہ سامنے آ گیا۔
عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، عید کی نسبت سے شہری نئے نوٹ کے حصول کیلئے بینکوں کا رخ کرتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نئے نوٹ حاصل کرنے کے لئے 8877 ایس ایم ایس سروس رمضان کے دوسرے ہفتے میں فعال کرتا ہے۔
شہری اپنے موبائل سے ایس ایم ایس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اسپیس کے بعد بینک برانچ کا کوڈ لکھیں اور 8877 پر بھیج دیں۔
آپ کو جواب میں ایک منفرد ٹرانزیکشن کوڈ اور برانچ کا پتہ دیا جائے گا جس کے بعد شہری اصل شناختی کارڈ اور اس کی کاپی کے ساتھ متعلقہ بینک برانچ جائیں۔
بینک کا عملہ ٹرانزیکشن کوڈ کی تصدیق کرنے کے بعد عموماً 10، 20 اور 50 روپے کے نئے کرنسی فراہم کرتا ہے۔ شہری اپنی بینک برانچ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں، اکثر بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے ایک مخصوص تعداد میں نئے نوٹ رکھتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے دفاتر سے بھی نئے نوٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں، رمضان المبارک کے آخری عشریے میں اے ٹی ایم میں بھی نئے نوٹ رکھے جاتے ہیں، ان نوٹوں سے بھی آپ کام چلا سکتے ہیں۔
THE PUBLIC POST