بنگلادیش نے نئے شیڈول پر بھی اعتراض اٹھادیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے سیریز کے نئے شیڈول پر بھی اعتراض جڑدیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کیلئے شیڈول تھوڑا آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ روز تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27، 29 اور یکم جون کی تاریخیں تجویز کیں تھی۔

نئے شیڈول کے تحت میچز 28، 30 مئی اور یکم جون کو لاہور میں ہی کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

بنگلادیش کے دورے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج دوپہر تک اجلاس میں حتمی فیصلہ کرے گا کہ سابقہ یا نئے کس شیڈول کا انتخاب کیا جائے۔

یاد رہے کہ بھارتی پروپیگنڈہ کے باعث بنگلادیش ٹیم کے ممبران نے پہلے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *