23 مارچ کے لیے فلائی پاسٹ کی مشق کا آغاز

23 مارچ کے لیے فلائی پاسٹ کی مشق کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔ فلائی پاسٹ کی مشقیں آج صبح 10 تا دوپہر ایک بجے کے دوران ہونگی۔

اس دوران کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ بند رہے گی۔ اس دوران فضا میں موجود طیاروں کو اضافی فیول ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

مشقیں آج 12 مارچ کو ہورہی ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر بھی کمرشل پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن ایئر سیال کی پرواز کو کراچی ایرپورٹ روک دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہونے کے بعد کراچی ایرپورٹ سے پروازوں کو روانہ کیا جائے گا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پروازوں کے لیے نوٹم جاری کردیا کردیا ہے۔

Check Also

کاشف ضمیر کے سنجے دت کو مہنگے تحائف دینے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر بھارتی اداکار سجنے دت کو مہنگے تحائف دینے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *