لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق

لبنان میں ہیلتھ کیئر سینٹر پر ہوئے حالیہ اسرائیلی حملے میں کم از کم 12 طبی کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی صحت عامہ کی وزارت نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے قصبے میں اسرائیلی حملے میں ایک ہیلتھ سینٹر مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 12 طبی کارکنان جاں بحق ہو گئے۔

وزارت نے بتایا کہ بورج قلاوئی نامی قصبے میں ہونے والے حملے میں مرنے والوں میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اور نرسیں شامل ہیں۔

وزارت نے کہا کہ حملے میں ایک ہیلتھ کیئر ورکر زخمی ہوا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کام جاری ہے۔

Check Also

شمالی کوریا کا 10 بیلسٹک میزائلز کا تجربہ

شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *