عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی

کراچی: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو کر 5 لا کھ 22 ہزار 762 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 1543 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہوگئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 5000 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہو کر 8 ہزار 4471 روپے پر اگئی ہے، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 86 روپے کی کمی سے 7 ہزار 236 روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

عائزہ خان پاکستان کی شاہ رخ خان ہے، رابعہ انعم

پاکستان کی نامور میزبان واینکر رابعہ انعم نے اداکارہ عائزہ خان کو پاکستان کی شاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *