کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، آج فی تولہ 14 ہزار روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 362 کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 12 ہزار 3 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 140 ڈالر کم ہو کر 3940 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
THE PUBLIC POST