17 سال بعد کرن کی اپنے والد سے ملاقات،سیف سٹی پنجاب اور ایدھی فاؤنڈیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں

اسلام آباد ( پبلک پوسٹ)
اسلام آباد سے 17 سال قبل لاپتہ ہونے والی کرن آخرکار اپنے والد سے مل گئی۔

ایدھی سینٹر حکام کے مطابق 27 سالہ کرن کو باقاعدہ تصدیق کے بعد اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا۔

کرن کی شناخت سیف سٹی پنجاب کے تعاون اور جدید تکنیکی معاونت سے ممکن ہوئی۔

کرن نے بتایا کہ وہ بچپن میں آئس کریم لینے گھر سے نکلی تھی مگر راستہ بھٹک گئی،

جس کے بعد کسی نے اسے ایدھی سینٹر اسلام آباد پہنچا دیا۔

بعدازاں بلقیس ایدھی مرحومہ اسے کراچی لے گئیں جہاں اس کی پرورش ہوئی۔

کرن نے کہا کہ اس نے ایدھی سینٹر میں رہتے ہوئے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کی اور ایک محفوظ و خوشگوار زندگی گزاری۔

شبانہ فیصل ایدھی کے مطابق کرن کی شناخت کے لیے اسے متعدد بار اسلام آباد بھیجا گیا، اور حالیہ دنوں میں ملک بھر سے 12 لاپتہ بچے اپنے والدین سے ملائے گئے ہیں۔

کرن کراچی سے وہ پانچویں لڑکی ہے جو برسوں بعد اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے میں کامیاب ہوئی۔

Check Also

سندھ میں سرکاری اسکولز کوانتظامی طور پر مضبوط بنانے کی جانب قدم

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں پہلی بار سرکاری اسکولز کو انتظامی طور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *