فرانس میں یومِ پاکستان کے موقع پرسفارتخانہ پاکستان میں پروقار تقریب کا انعقاد

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع سفارت خانہ پاکستان کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، سفارتی عملے اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران وزیراعظم پاکستان اور ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ان پیغامات میں قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کی گئی اور ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا جبکہ سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی نے پرچم کو سربلند ہوتے ہوئے سلامی پیش کی۔

تقریب کے شرکاء نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا کہ یومِ پاکستان ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر کاربند رہنے اور وطن عزیز کی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

Check Also

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث برطانیہ میں دواؤں کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ، تجارتی تنظیم

ادویات سے متعلق تجارتی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کا تنازع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *