پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی اسپتال میں سرجری کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی، انہوں نے نیوزی لینڈ کے بجائے لاہور میں علاج کرانے کو ترجیح دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کو 2 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن علاج کے بعد واپس نیوزی لینڈ جائیں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور منیجر ذمہ داریاں نبھانے والے نوید اکرم چیمہ کی آج انجیو گرافی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ کو دل میں تکلیف کی شکایت ہے۔
THE PUBLIC POST