صبا آزاد خطرناک انفیکشن کی وجہ سے بیمار، اسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ صبا آزاد کو خطرناک انفیکشن سائیکلو اسپوراکیٹانینسس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔

40 سالہ صبا آزاد جو اسٹار اداکار ریتھک روشن کی اہلیہ ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اسپتال کے بستر کی اپنی تصویر شیئر کی۔

کیپشن میں لکھا کہ یہ 14 دن زندگی کے بدترین دن تھے، اس دوران تقریباً 4 کلو وزن کم ہوگیا، جس کی وجہ سے شدید کمزوری محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے باقاعدگی سے ورزش کرتی تھیں مگر اچانک جسمانی طاقت ختم ہوگئی ہے، ریتھک روشن نے اس دوران اپنی اہلیہ کا حوصلہ بڑھایا۔

اس موقع پر اداکارہ نے عوام کو خوراک یعنی خاص طور پر سبزیوں کو اچھی طرح سے دھونے کی اہمیت پر زور دیاتاکہ اس نوعیت کے انفیکشن سے بچا جاسکے۔

Check Also

دوپہر 11 سے 4 بجے تک ڈیلیوری سروس بند! خلاف ورزی کرنے پر رائیڈرز کو سزا

کویت میں شدید گرمی کے باعث ڈیلیوری بائیکس چلانے پر مخصوص اوقات میں پابندی عائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *