کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، دن بھر بادل برسنے کی پیشگوئی

کراچی:ملک میں داخل ہونے والے نئے مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے کالی گھٹائیں چھا گئیں اور بادل جم کے برسے، جس کے سبب صبح دفاتر اور تعلیمی اداروں کی طرف جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

سسٹم کے زیر اثر ڈیفنس، صدر، کیماڑی، کلفٹن، شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر، طارق روڈ، گلشن اقبال، میٹ کمپلیکس، بلدیہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے بتدریج ملک میں داخل ہو رہا ہے، آج کراچی میں اس سسٹم کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کراچی کے چند ایک علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ بارش کے دوران تندوتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تیز ہواوں اور آندھی کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

Check Also

ٹرمپ کے جنگ بندی بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے امکان کے بیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *