کراچی: طارق روڈ پر کار خاتون سمیت زمین میں دھنس گئی

کراچی کے علاقے طارق روڈ میں ایک شاپنگ مال کے قریب پیش آنے والے واقعے میں ایک کار اچانک زمین میں دھنس گئی۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں ایک خاتون سوار تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت گاڑی سے باہر نکال لیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کئی فٹ زمین میں دھنس چکی ہے اور اس کا بڑا حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ کسی بھی ممکنہ مزید حادثے سے بچاؤ کے لیے متاثرہ مقام کے اطراف میں حفاظتی رکاوٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

Check Also

وزیراعظم اعتماد کا ووٹکھو بیٹھے،سسٹم لپیٹ لیں اور نئے الیکشن کی طرف جایا جائے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *