ایران سے بھارت جانے والی مسافر پرواز امریکی حملے کی زد میں آگئی

ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ایک فضائی حملے میں مشہد ایئرپورٹ پر موجود ایک مسافر طیارہ متاثر ہوا ہے، جس کے باعث بھارت سے انسانی امداد لانے کا منصوبہ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق پیر کے روز ہونے والے امریکی فضائی حملے میں ماہان ایئر کا ایک طیارہ متاثر ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ رواں ہفتے نئی دہلی جانے والا تھا، جہاں سے ایرانی عوام کے لیے ضروری طبی سامان اور امدادی اشیاء لانی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ طیارے کی یکم اپریل کو نئی دہلی پہنچنے کی توقع تھی، تاہم حملے کے بعد اس مشن کی تکمیل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے تاحال ایرانی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 18 مارچ کو ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے ذریعے ایران کو طبی امداد کی پہلی کھیپ ارسال کی گئی تھی، جس پر نئی دہلی میں قائم ایرانی سفارت خانے نے بھارتی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

ماہان ایئر ایران کی نجی ایئرلائن ہے جو مغربی ایشیا، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا کے مختلف ممالک کے لیے پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *